مریم اورنگزیب

سرفراز بگٹی! جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب! جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ نواز شریف نے ایئر پورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے، نہ آپ کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن دینےکے لیے استعمال کریں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اس ملک کے 3 بار کے منتخب وزیرِ اعظم ہیں، ان پر جھوٹے کیس بنا کر بے بنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے سرفراز بگٹی سے کہا کہ جس کرسی پہ تھوڑی مدت کو بیٹھے ہیں اسے ’تاحیات‘ نہ سمجھیں، غلط فہمی سے باہر آ جائیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نواز شریف کی نہیں بلکہ ملک کی فکر کریں، جھوٹے پروپیگنڈے اور سازش سے عوام کے ساتھ بہت ناانصافی ہو گئی اب بس کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے