سراج الحق

سراج الحق کا ملک بھر میں یوم حقوق کراچی منانے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم حقوق کراچی منائیں اور اس حوالے سے تقریبات و ریلیاں منعقد کریں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سندھ کے بلدیاتی قانون کو مسترد کر کے آج ملک بھر میں ’’یوم حقوق کراچی‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ ملک بھر میں جماعت اسلامی کے کارکن مظاہرے کریں گے جن سے مقامی رہنما خطاب کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جاری تحریک ’’حق دو کراچی کو‘‘ اور کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جاری دھرنے کی بھر پور حمایت اور اظہار یکجہتی کے لیے میدان میں آئیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، دیہات اور قصبوں میں مظاہرے کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے