رانا ثناءاللہ

سادہ اکثریت سے ن لیگ حکومت بنائے گی، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سادہ اکثریت سے ن لیگ حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کو منظم انداز میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ پنجاب کی141 سیٹوں میں سے 120 سے 125 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر حلقے میں ایک سے زائد چوائسز میسر ہیں، بڑی تعداد میں ہمارے کارکنان اور لیڈرز نے الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگلے ہفتے سے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگ کا آغاز کریں گے اور ہر ڈویژن کو علیحدہ سے دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے، پنجاب میں ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں نواز شریف بڑا جلسہ کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ایک تجربے کار اور مخلص قیادت ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے لیڈ کرے، نواز شریف نے پہلے بھی ملک کو 2 مرتبہ ایسے بحرانوں سے نکالا ہے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش نہ کی جاتی تو ملک آج ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہوتا، ہم نےسازشوں، حالات، مشکلات اور جھوٹے مقدمات کا جرأت و حوصلے کے ساتھ سامنا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

تحریک انصاف والے بہروپیے ہیں، پاگل ہیں یا کیا ہیں؟ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے