دہشتگردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں بدلنے نہیں دیا جائے گا

دہشتگردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں بدلنے نہیں دیا جائے گا: ایم ڈبلیو ایم

کراچی (پاک صحافت) مچھ واقعہ میں سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف سخت کاروائی کی  جائے، وفاقی و صوبائی حکومت سے واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کی جلد از جلد گرفتارکر کے  انہیں  سرعام پھانسی دے۔ دہشت گردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

بلوچستان میں شیعہ ہزارہ برادری کے متعدد افراد کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، تکفیری دہشتگردوں نے بے گناہ محنت کشوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیل کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک بار پھر للکارا ہے، وطن عزیز میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا سب سے زیادہ شکار اہل تشیع ہوئے ہیں، مذہبی منافرت کا پرچار ہو یا شدت پسندی کی لہر، آخر ہمیں ہی کیوں آسان ہدف سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: وزیراعلیٰ بلوچستان

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کراچی نمائش چورنگی پر بلوچستان میں شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے سفاقانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا، اس موقع علامہ مرزا یوسف حسین، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ اظہر نقوی،علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، رضی حیدر اور دیگر علمائے کرام و رہنما بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے قیام، تعمیر و ترقی اور امن و امان کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں ہم نے دی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں بدلنے نہیں دیا جائے گا۔

رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سمیت دیگر ملک دشمنوں کے آلہ کار موجود ہیں، جن کا مقصد داخلی امن کو تباہ کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے، ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے کالعدم دہشتگرد جماعتوں سمیت ان شخصیات کے خلاف بھرپور کارروائی کریں، جو نفرت و تفرقہ کا بیج بو کر ملک یا مختلف مسالک کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ماضی کی طرح آج بھی متحد ہے، حکومت کو ملک دشمنوں کی بیخ کنی کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے