چاند

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع

پشاور (پاک صحافت) رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا ہے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 21 گھنٹے ہو گی، اگر مطلع صاف ہو تو اسے دیکھنا آسان ہوگا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ (کل) جمعرات کو ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔ رمضان المبارک کے چاند کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے