چوہدری نثار

صوبائی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانا تھوک کرچاٹنے کے مترادف ہے، چوہدری نثار

راولپنڈی (پاک صحافت) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی میں رکنیت کا حلق اٹھانے سے انکار کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانا تھوک کرچاٹنے کے مترادف ہے۔  چوہدری نثار نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ میرا اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چودھری نثار سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ 3 سال کے وقفے کے بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت اٹھانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں، تاہم انہوں نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے رکنیت کا حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا شمار مسلم لیگ ن کی پالیسی ساز رہنماؤں کی صف میں ہوتا تھا لیکن پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے انہیں الیکشن میں بھی شدید نقصان اُٹھانا پڑا اور قومی اسمبلی کی کسی نشست سے کامیابی ان کا مقدر نہ بن سکی، تاہم وہ صوبائی نشت پر کامیاب قرار پائے۔  چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانا تھوک کرچاٹنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے