را کی سہولت کاری، معیز احمد اور مہران یوسف کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی سہولت کاری کے کیس میں معیز احمد اور مہران یوسف کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی سہولت کاری کے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان معیز احمد، مہران یوسف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے دونوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

واضح رہے کہ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان ’را‘ کو معلومات فراہم کرنے میں ملوث تھے، فراہم کی گئی معلومات پر مزید تفتیش درکار ہے۔ خیال رہے کہ ملزمان معیز احمد اور مہران یوسف کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے