بلاول بھٹو زرداری

دیوالی کا تہوار روشنی اور خوشی کی علامت ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دیوالی کا تہوار روشنی اور خوشی کی علامت ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے بطور صدر ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا آغاز کیا اور پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں کی جنرل سیٹوں پر اقلیتی برادری کے جیالوں کو ٹکٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی اندھیروں پر روشنی اور برائی کے خلاف اچھائی کی فتح کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بین المذاہب رواداری، بھائی چارے، ہم آہنگی اور اتحاد میں یقین رکھتی ہے، قائد عوام شہید بھٹو کے دیے آئین میں اقلیتوں کو یکساں حقوق دیے گئے اور شہید محترمہ نے زندگی بھر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی کے لیے جدوجہد کی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ہم نے نہ صرف ہندو برادری کے جیالوں کو امیدوار بنایا بلکہ انہیں بھاری اکثریت سے جتوایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عہد کریں ہم سب مل کر پاکستان میں نفرت اور تقسیم کے اندھیروں کو شکست دیں گے، عہد کریں خوشحالی و مساوات کے دیے جلا کر وطن کو دنیا میں روشنیوں کا مرکز بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت کا متوسط طبقے کو سولر سسٹم لگانے کیلئے بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے متوسط طبقے کے لوگوں کو سولر سسٹم لگانے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے