شہباز شریف

دہشتگرد پاکستان کے دشمن ہیں، دشمنوں کا خاتمہ کریں گے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر ‎شہباز شریف نے قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی ف کے دفتر کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ‎شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہارِ افسوس کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ ‎دہشت گرد پاکستانی قوم کو نہ خوفزدہ کر سکتے ہیں اور نہ ان کے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ‎دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔ ‎سابق وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللّٰہ میں دھماکوں میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، عوام کل نکلیں گے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے