شہباز شریف

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس کی بروقت کارروائی سے ہم بڑے جانی نقصان سے بچ گئے۔

وزیراعظم نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں وین کے قریب آج ہونے والے خودکش دھماکے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ رہے جبکہ پولیس نے فائرنگ کر کے دونوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے