انوار الحق کاکڑ

دہشتگردوں کے پاکستان کا امن تباہ کرنے کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیرِ اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے پاکستان کا امن تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو دھماکے میں زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایس پی ورسک ارشد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا صبح 9 بج کر 10 منٹ پر ہوا، دھماکے میں 4 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے