پی ٹی آئی

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے 7 کارکن گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد پولیس نےدفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے سات کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک کے سامنے سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرپی ٹی آئی کی 4 خواتین سمیت 7 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اجازت نہ ملنے کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا، جس پر اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے