پختونخوا کابینہ

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کو محکمے تفویض

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کو محکمے تفویض کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا اعظم خان نے نگراں صوبائی کابینہ کو محکمے تفویض کر دیے ہیں۔ عامر عبداللہ خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر داخلہ مقرر ہوگئے ہیں۔ بیرسٹر فیروز شاہ جمال کو محکمہ اطلاعات، ارشاد قیصر کو محکمہ جیل خانہ جات اور آصف رفیق کو محکمہ جنگلات و ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق احمد رسول بنگش نگراں وزیر خزانہ اور نجیب اللہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مقرر کردیے گئے جبکہ محمد قاسم جان کو تعلیم کا محکمہ سونپ دیا گیا ہے۔ ارشد حسین شاہ خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر قانون، سید مسعود شاہ اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے وزیر مقرر ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ عامر عبداللہ نگراں وزیر برائے ضم شدہ اضلاع مقرر کیے گئے ہیں۔  ریاض انور کو محکمہ صحت کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ سید سرفراز علی شاہ کو نگراں وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور ظفر اللہ خان کو نگراں وزیر ہاؤسنگ مقرر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے