خواجہ آصف

خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی خوش آئند ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج میں کمان کی تبدیلی پر کہا ہے کہ پرامن اور خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی ہوئی ہے جو خوش آئند ہے، اب ملکی معاملات میں بھی بہتری آئے گی۔ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے سپرد کی۔ تقریب میں وفاقی وزراء، غیرملکی سفیروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے