خواجہ آصف

خواجہ آصف کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ

سیال کوٹ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ میں آج فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش ہوا، بیان نا مکمل رہا، جلد مکمل ہو جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میری رائے ہے کہ کمیشن کی کارروائی اوپن ہو، میڈیا کوریج ہو، عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک کے ساتھ 75 سال کیا کھلواڑ ہوا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ملک میں جتنے کمیشن بنے، ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کا سامنا کریں اور کفارہ ادا کریں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ 2014 کا دھرنا نہ کروایا جاتا، فیض آباد دھرنے کا انتظام نہ کیا جاتا تو 9 مئی کا المیہ نہ ہوتا، ریاست مخالف قوتوں کی اتنی سرپرستی کی کہ انہوں نے ریاست کے گریبان پر ہاتھ ڈال دیا، ریاست مخالف قوتوں نے ریاست کی اساس کو چیلنج کیا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے