مریم نواز

خدمت کرنے والا وزیراعظم چھپ کر عوام کے پاس نہیں جاتا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والا وزیراعظم چھپ کر اور شہر کو کرفیو لگاکر بند کرکے باہر نہیں نکلتا بلکہ سب کے سامنے جاتا ہے اور سب کے ساتھ بات کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بازار میں جاکر دکانداروں اور ریڑھی والوں سے احوال پرسی کرنے کے ساتھ مختلف چیزوں کی قیمتیں بھی دریافت کرتے ہیں۔

مریم نواز نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔ جب کسی نے عوام کی خدمت کی ہو یا کام کئے ہوتے ہیں تو وہ عوام سے مل کر محبتیں سمیٹتے ہیں، عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے