اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حکومتی اراکین نے اپوزیشن پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے۔ جو انتہائی افسوس ناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومتی وزرا کو حکم دیا تھا کہ وہ اجلاس میں شہباز شریف کی تقریر روکنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن اراکین پر حملہ کریں۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ارکان نے بے بس ہو کر گالی دی کیونکہ شہباز شریف صاحب کی تقریر نہیں رک سکی۔ جب عمران صاحب کے حکم کی تعمیل نہیں ہو رہی تھی اور شہباز شریف صاحب کی تقریر جاری رہی تو تقریر روکنے کے لئے شہباز شریف صاحب پہ بجٹ کی کتاب پھینکی گئی۔