حمزہ شہباز

حکومتی مشینری کی توجہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے پر ہے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق حکومتی پالیسیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح ساڑھے 12 فیصد ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آٹا، مرغی، پیاز سمیت 17 اشیاء مہنگی ہوئی ہیں۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عام عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مشینری کی توجہ غریب عوام کے بجائے صرف اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے پر ہے۔

واضح رہے کہ لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے یہ بات کہی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے حمزہ شہباز نے سوال اٹھایا ہے کہ اپوزیشن پر جھوٹے کیسوں سے غریب کا ٹھنڈا چولہا جل جائے گا؟

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے