ناصر حسین شاہ

حکومتی ترجمان عید پر جھوٹ بولنے کی عادت کی قربانی دیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے ترجمانوں کو چاہئے کہ وہ عید پر جھوٹ بولنے کی عادت کی قربانی دیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل و نالائق حکومت کے ترجمان تین سال سے مسلسل جھوٹ بول رہے اور ان کا انداز گفتگو بھی غیرپارلیمانی اور غیر اخلاقی ہے۔ انہیں چاہئے کہ وہ عید پر ان کی قربانی دیں۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے ترجمانوں کے طرز عمل سے اخلاقی طور پر پاکستانی معاشرہ برباد ہو رہا ہے اور نوجوان ذہنی پسماندگی کا شکار ہو رہے ہیں۔ معاشرے کی بہتری کے لئے انہیں اپنی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے