سراج الحق

حکمرانوں نے مظلوم ملازمین کو بے روزگار اور کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا، سراج الحق

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے حکومتی جماعت کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوحکومت کو چاہیے تھا کہ  اسٹیل ملز کی ناکامی کے ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کرتی لیکن موجودہ حکمرانوں نے مظلوم ملازمین کو بے روزگار اور کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا ہے۔ خیال رہے کہ اسٹیل ملز کا ملکی معیشت میں بہت ہی اہم کردار رہا ہے، لیکن حکمرانوں کی عدم توجہی کے باعث ادارہ تباہ اور ملازمین بے روزگار ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے پاکستان اسٹیل ملز کی جبری برطرفیوں کے خلاف  اسٹیل ٹاؤن میں جاری دھرنے میں میں شرکت کی، اور شرکاء سے خطاب کیا، اس موقع پر سینیٹر سراج الحق کا  حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز  بڑا ادارہ تھا اور پاکستان کی معیشت میں اسٹیل ملز کا اہم کردار تھا لیکن کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے آج ادارہ تباہ و برباد ہوگیا۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ  ہم نے پاکستا ن اسٹیل ملز کے حوالے سے سینیٹ میں قرارداد پیش کی،ہم نے سینٹ میں سوالات اٹھائے جس پر بیوروکریسی اور حکومت جوابات نہ دے سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان اسٹیل ملز کے مزدوروں کی پشت پر موجود ہے، حکومت نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ بے روزگاروں کو ملازمتیں دیں گے، حکومت آنے کے بعد روزگاروں سے ہی ان کے روزگار کو چھین لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے