حمزہ شہباز

حمزہ شہباز الیکشن کمیشن پاکستان کے حق میں بول پڑے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حق میں بول پڑے۔  حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) جیسے آئینی ادارے پر پیسے لینے کا الزام لگانا شرمناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی الزامات کے بعد مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین پر اعتراضات دور کرنے کے بجائے حکومت الزامات پر اتر آئی، حکومت طاقت کے بل بوتے پر اختلاف رائے ختم کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ  حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 167 ملکوں میں سے صرف 8 میں الیکٹرانک ووٹنگ استعمال ہوتی ہے،11 ملکوں نے تجربے کے بعد مشین کو ترک کردیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس بیٹھنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے