فیصل آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ دیا جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کردی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سےبھی میدان میں اتریں گے تاہم اب فیصل آباد میں ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان ،این اے 24 چارسدہ ،این اے 31 پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب, کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239 ،246 میں ضمنی الیکشن 25 ستمبر ہوں گے۔