لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حیات مبارکہ اور شہادت دونوں مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے امیرالمومنین حضرت علی کے یوم شہادت پر اپنے بیان میں کہا کہ پیغمبر خدا نے حضرت علی کو خصوصی طور پر دین کی حفاظت و ترویج کے لئے تیار کیا۔ امیرالمومنین حضرت علی کی زندگی تعلیمات قرآنی اور سیرت رسول اکرم کا عملی نمونہ ہے۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ باب العلم حضرت علی کی حیات مبارکہ صبر و شجاعت کیساتھ حکمت و تدبر اور معاملہ فہمی کا درس دیتی ہے۔ امیر المومنین کا دور حکومت حکمرانوں کے لئے مثال ہے کہ کس طرح ذات پر قوم کو ترجیح دیتے ہوئے انصاف کا قیام کسی مصلحت کے بغیر کرنا چاہئے۔