جہانگیر ترین علی ترین

جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر خان ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کیلئے ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے رجوع کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف سات ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوسکی، وزارت داخلہ کا جواب ملتے ہی مقدمہ خارج کرنے کے لیے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے