محسن نقوی

جڑانوالہ واقعے کے مرکزی ملزمان گرفتار ہوچکے۔ محسن نقوی

جڑانوالہ (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے مرکزی ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں خطاب کے دوران نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ہمارے لیے بہت بڑا سانحہ ہے، وزیراعظم نے ہدایت کہ تھی ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے ذمہ دار مرکزی ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔ جڑانوالہ کے گرجا گھروں کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں پہلے سے زیادہ بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وعدہ ہے جس کا گھر جلا ہے ان کو امدادی چیک ضرور ملے گا۔ اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے