ناصر حسین شاہ

جو سیاستدان یا پارٹی پارلیمنٹ میں یقین نہیں رکھتی اس کا حشر عمران خان جیسا ہوگا، سید ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جو سیاستدان یا پارٹی پارلیمنٹ میں یقین نہیں رکھتی اس کا حشر عمران خان جیسا ہوگا، عمران خان  پتہ نہیں کس غلط فہمی میں ہیں کہ الیکشن ہوں گے تو وہ جیتیں گے۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن مقرر وقت پر ہوں گے اور الیکشن میں عمران خان مزید رسوا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سید ناصر حسین شاہ نے عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو شہید بھٹو کے بعد اب محترمہ بینظیر بھٹو کے اقوال اور سیاست یاد آ رہے ہیں، عمران خان عدالتوں کو پریشر میں لا کر اپنی مرضی کے فیصلے لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں، قانون کی حکمرانی ہے اور ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

واضح رہے کہ پریس  کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ  ہم بھیڑ بکری نہیں، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، کیا یہ پرامن احتجاج کے راستے روکیں گے اور ہم خاموش ہو جائیں گے، اب پاکستان کی جمہوریت کا امتحان ہے، ان سب کی شکلیں سوشل میڈیا پر ڈالیں گے ، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے، اب بھی کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے درختوں کو آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے