بلاول بھٹو

جن عہدوں پر ن لیگ سے بات نہیں، وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جن عہدوں پر ن لیگ سے بات نہیں، وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ عہدوں پر ایم کیو ایم کو ضرور موقع دیا جائے گا، جن عہدوں پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوئی بات طے نہیں ہوئی، امید ہے وہاں ایم کیوایم کو موقع ملے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے پیپلزپارٹی کو کامران ٹیسوری کے گورنر سندھ ہونے پراعتراضات ہیں؟ جس کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری کسی ایک شخص سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ن لیگ سے ہماری بات چیت فائنل ہوئی ہے کہ کہاں کہاں گورنرز فائنل ہوں گے۔ جن جن عہدوں کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوئی بات طے نہیں ہوئی، مجھے امید ہے کہ وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے