کوئٹہ (پاک صحافت) سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جنہوں نے بسوں سے اتار کر لوگوں کو مارا انہیں کیفرکردار تک پہنچاوں یا مذاکرات کروں؟۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ناراض بلوچ کی ایک ٹرمینالوجی ہے، ہماری اسمبلی نے سابق وزیراعلی قدوس بزنجو کے دور میں رولنگ دی ہوئی ہے کہ یہ دہشتگرد ہیں، گزارش ہے ان کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے یہ دہشتگرد ہیں، اس ٹرمینالوجی کو ریورس کرلیں۔
وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ کو ہم ہر صورت قائم کریں گے، ہم مظلوم کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ظالم کے ساتھ نہیں ہیں، ملک کو کسی جتھوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، بندوق کی نوک پر نظریہ مسلط نہیں کرنے دیا جائے گا، دکھ کی گھڑی میں پاکستانیوں کے ساتھ ہوں، اس خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں سہولت کاروں اور ہمدردوں کا گٹھ جوڑ ہوتا ہے، دہشتگرد اور ان کے سہولت کار کیفر کردار تک ضرور پہنچیں گے، یہ لشکر را فنڈڈ ہے ہم ویسے نہیں کہہ رہے، اس کے ٹھوس ثبوت ہیں، ان کا قوم پرستی سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، یہ صرف سوفٹ ٹارگٹس پر جاتے ہیں کیونکہ ہارڈ ٹارگٹس پر ان کی کیپسٹی نہیں ہے۔