نواز شریف

عمران خان سر سے پاوں تک کرپشن میں ملوث ہے۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان سر سے پاوں تک کرپشن میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ایماء پر شہزاد اکبر نے شہبا شریف پر جھوٹے الزامات لگائے، اس الزام پر برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت پر معافی مانگ لی ہے، منی لانڈرنگ، کرپشن، کمیشن، کک بیکس کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، فنڈز اور آفس کے غلط استعمال کے جھوٹے الزامات شہباز شریف پر لگائے گئے، نیشنل کرائم ایجنسی نے الزامات کی تحقیقات کرکے شہباز شریف کو کلین چٹ دی ہے۔

نوازشریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ یہ ہماری بے گناہی کا ثبوت ہیں، مریم نواز کے حق میں فیصلہ بھی عدم شواہد کی بنیاد پر آیا، عمران خان پر کرپشن کے الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے، بچے بچے کی زبان پر توشہ خانہ چوری کے قصے ہیں، عمران خان سر سے پاﺅں تک کرپشن میں ملوث ہے، وہ ان پر الزامات لگا رہا ہے جنہیں برطانیہ کی عدالتوں سے بے گناہی کے ثبوت ملے ہیں، پاکستانی قوم کو ان سب چیزوں کو غور سے سمجھنا چاہیے، ہم پر تو مفت میں ہی کیس بنتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو ترقی دی، ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ہر شعبے میں ہماری خدمات قوم کے سامنے ہیں، اب بھی کوئی نہ سمجھے تو پھر کیسے سمجھایا جائے، کوئی ایک منصوبے کا نام بتائیں جس کی بنیاد عمران خان نے رکھی اور پورا کیا ہے، کے پی کے میں میٹرو بنائی وہ بھی فالٹی اور اربوں کا خرچہ، نیب کیس بھی بن گیا، بلین ٹری، القادر ٹرسٹ کی تفصیلات سے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے