اختر مینگل

جنرل فیض کے باقیات کو اقتدار میں لانے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ اختر مینگل

کوئٹہ (پاک صحافت) اختر مینگل کا کہنا ہے کہ جنرل فیض کے باقیات کو اقتدار میں لانے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کی جارہی ہیں، بلوچستان میں مصنوعی قیادت لانے کی کوشش کی جارہی ہے، سریاب میں ریاستی اداروں کے اہلکار گھر گھر دستک دے کر عوام سے پوچھ رہے ہیں کہ کس پارٹی کو ووٹ دے رہے ہیں؟

اختر مینگل کا مزید کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ ہم خاموش ہوجائیں گے یہ ان کی خام خیالی ہے جنرل فیض کے باقیات کو دوبارہ اقتدار میں لانے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ ملکی سیاسی جماعتوں کو بلوچستان سے کوئی سروکار نہیں، لاہور کی نشستیں بلوچستان سے زیادہ ہیں، پہلے مرحلہ میں الیکشن ٹریبونل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہاں ہماری بات نہیں سنی گئی ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے اگر وہاں بھی ہماری بات نہیں سنی گئی تو ہم عوام کے عدالت میں جائیں گے پھر ہم سے کوئی گلہ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نے غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے