مرتضی وہاب

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے الزامات اور تقسیم کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا  ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے الزامات اور تقسیم کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی قیادت کو مشورہ ہے کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ صورتحال اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے الزامات پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے۔

واضح رہے کہ مرتضی وہاب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ دھرنے ہنگامے کی سیاست سے کراچی کی خدمت نہیں ہو گی، جماعت اسلامی قیادت کو مشورہ ہے کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیں مل کر کراچی کی تعمیر کے بےنظیر ویژن کا حصہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے