28 C
Pakistan
جمعرات, جون 24, 2021

جماعت اسلامی کیجانب سے لوڈ شیڈنگ کیخلاف کل سے احتجاج کا اعلان

پشاور (پاک صحافت) جماعت اسلامی نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل سے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار سے خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صوبے بھر میں اتوار سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نااہل اور نالائق حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کے پی کے مشتاق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کوٹے کی بجلی نہیں دی جارہی ہے، صوبے میں انتہائی حد تک لوڈشیڈنگ کی گئی۔ صوبے بھر میں اتوار سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا جس میں کارکن اور عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

thirteen − 4 =

Latest Articles