مونس الہی

جب جنرل باجوہ پی ٹی آئی کی حمایت کرتے تھے تو اچھے اور اب برے ہوگئے۔ مونس الہی

لاہور (پاک صحافت) مونس الہی کا کہنا ہے کہ جب جنرل باجوہ پی ٹی آئی کی حمایت کرتے تھے تو اچھے اور اب برے ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے منفی بیانات سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ باجوہ نے جب دریاؤں کا سارا رخ پی ٹی آئی کے لیے موڑا ہوا تھا تو وہ ٹھیک تھے، جب پیچھے ہٹ گئے تو برے ہوگئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہی کا مزید کہنا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے عمران خان کو سپورٹ کیا۔ عمران خان کے اتحادی اور ق لیگ کے رہنما مونس الہی نے گزشتہ دنوں ٹی وی انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا۔ مونس الہی نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ جنرل باجوہ نے تو تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی مجھ سے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے