جاپان

جاپان کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 70 لاکھ ڈالرز کی ہنگامی امداد کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) جاپان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف فراہم کرنے کے لئے 70 لاکھ ڈالرز کی ہنگامی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ ہیاشی یوشی ماسا کا کہنا ہے کہ جاپان حکومت سیلاب متاثرین کیلئے 70 لاکھ ڈالر کی امداد دے گی۔ پاکستان میں جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ جاپان مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اجتماعی امدادی کارروائیوں کیلئے اپنی امداد بڑھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ صحت، خوراک، پانی، صفائی ستھرائی اور پناہ گاہوں کیلئے بھی مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان سیلاب متاثرین کیلئے ٹینٹ اور پلاسٹک شیٹوں کی ہنگامی امدادبھی فراہم کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے