احسن اقبال

تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کی 4 سال کی ناکامی کے خلاف ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان کی چار سالہ ناکامی، نااہلی اور نالائقی کے خلاف ہے، اب نااہل ٹولے کو گھر جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بدنصیب وزیراعظم ہیں جنہیں موقع ملا لیکن پھر بھی وہ کچھ کام نہ کر سکے۔ وزیراعظم سے پاکستان کے تمام نوکری پیشہ اور تاجر پریشان ہیں، موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کا ستیاناس کر دیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کو ٹائی ٹائی فش کہنے والے کیوں اسمبلی اجلاس نہیں بلاتے، قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر بھی بغاوت ہو چکی ہے، وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کی نظر میں ایک گالی بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے