چین پاک

بینک آف چائنا سے 30 کروڑ ڈالر آج پاکستان کو موصول ہوجائیں گے۔ ذرائع

اسلام آباد (پاک صحافت) ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک آف چائنا سے 30 کروڑ ڈالر آج پاکستان کو موصول ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بینک آف چائنا کی طرف سے رقم کی منتقلی کے حوالے سے سوئفٹ کوڈ پاکستان کو موصول ہوگیا ہے، یہ رقم رول اوور سہولت کے تحت پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کمرشل قرض کے تحت 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہوں گے، یہ رقم آج اسٹیٹ بینک کو موصول ہوجائے گی۔

اس سے قبل 15 جون کو بھی پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہوئے تھے۔ چین سے ایک ارب ڈالر کی رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں، شگفتہ جمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بانیٔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے