سکھر(پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بہاولپور کی ریلی دیکھ کر حالات خطرناک نظر آرہے ہیں، بہاولپور کی ریلی میں ہزاروں و لاکھوں لوگ تھے،موجودہ صورتحال کا راہ حل استعفیٰ نہیں ہے۔ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، حکومت کبھی نہیں کہے گی کہ جلسے کامیاب ہورہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سختیوں اور دباؤ میں بھی لوگ گھروں سے نکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے باہر آنے میں اپوزیشن کا کوئی ہاتھ نہیں ہے بلکہ لوگ خود پریشان ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ڈی ایم بری طرح ناکام ہو گئی ہے:فواد چوہدری
خورشید شاہ نے کہا کہ استعفیٰ حل نہیں ہے ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، حکومت کبھی نہیں کہے گی کہ جلسے کامیاب ہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو نیشنل ڈائیلاگ نہیں کرنے بلکہ اگر ڈائیلاگ کرنے ہوتے تو یہ رویہ نہیں ہوتا، اپوزیشن نے کئی بار کوشش کی کہ مسئلے حل ہوں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ذمہ دار لوگ ذمہ داری محسوس نہیں کررہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا لانگ مارچ کا پلان بالکل ہے، لانگ مارچ ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بہاولپور سے لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے سنا تھا بہاولپور والے سیاسی ریلیوں میں شریک نہیں ہوتے لیکن گزشتہ روز بہاولپور کی عوام نے ریکارڈ توڑدیا۔مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان لوگوں کی سہولت اور موسم کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔انہوں نےمزید کہا کہ استعفے ہوں گے انشاء اللہ، 31جنوری تک اگر وہ عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کوئی اور فیصلہ کریں گے۔