بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھارتی ہائی کمیشن کے باہراحتجاج

بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھارتی ہائی کمیشن کے باہراحتجاج

اسلام آباد(پاک صحافت) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے  خلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر آل پاکستان حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی بربریت کےخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دیئے بغیر بھارت جمہوریت کا دعوے دار کیسے ہوسکتا ہے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔مظاہرین کی جانب سے مودی سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے اور بھارتی مظالم بند کیے جائیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں جاری بربریت کےخلاف اقوام متحدہ کو آواز اٹھانی چاہیے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں، شاہ محمود قریشی

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ آج بھارت کا یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین کے تحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا ہے، کشمیری سراپا احتجاج ہیں کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی ادارے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھارت میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  آج ہندوستان کے کسان دلی کی طرف مارچ کررہےہیں جبکہ بھارت سرکار کی منفی پالیسیوں کے باعث بھارت کی معیشت کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں، آج وہاں مسلمان، بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں اور جمہوریت کے بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے