بھارت اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے

بھارت اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحاٖفت) کرک کی تحصیل بانڈہ کے علاقہ ٹیری میں ہندوؤں کے مندر کے توسیع کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق بارے میں غیر ضروری بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق  بھارت ہمیشہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق بارے ہرزہ سرائی کرتا  رہا ہے۔ پاکستان پر انگلی اٹھانے کے بجائے بھارت کو خود اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دینی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق بھارت اپنی اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے،بھارت نے شہریت بل اور 2002میں گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ترجمان نے کہاکہ بھارت نے 1992میں بابری مسجد پر حملہ اور اس میں ملوث کرداروں کو بری کرواکر اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک کیا،کووڈ 19میں مسلمانوں پر وبا پھیلانے کے الزامات لگائے گئے،بھارت اپنی اقلیتوں کے خلاف ریاستی سطح پر امتیاز برت رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو کسی قسم کے ناپاک منصوبے پر عمل کرنے کے بارے میں خبردار کردیا

ترجمان نے کہاکہ پاکستان بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے واضح فرق ہے،کرک میں مندر جلانے والے افراد کو فوری گرفتار کرلیا گیا ہے، حکومت نے مندر کی تعمیر نو کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان اقدامات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا اقلیتوں سے سلوک کیسا ہے، اعلی عدلیہ اس حادثے کا نوٹس لے چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی اعلی سیاسی قیادت نے بھی مندر جلانے کی مذمت اور تشویش کا اظہار کیا ہے،بھارت ریاستی سطح پر مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ ٹیری کے ہندوؤں کے مندر کو مزید وسعت دینے کے معاملے پر حالات کشیدہ ہو گئے تھے، اس حوالے سے ٹیری بازار میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جلسہ کے دوران مقامی علما ء کی جانب سے تقاریر کے بعد مشتعل افراد نے ٹیری میں واقع ہندوؤں کے مندر پر دھاوا بول دیا اور آگ لگا کر مندر کو مسمار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے