او آئی سی اجلاس سے وزیر خارجہ کا خطاب، مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل

بھارت، پاکستان کے اندر دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے: شاہ محمود قریشی

ملتان(پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت آئے دن خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،کنٹرول لائن پر متعدد خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بہاولپور میں پی ڈی ایم کا شو تھا لیکن اس میں پاور نہیں تھی اس لئے اسے پاور شو نہیں کہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا جنوبی پنجاب کو محروم رکھا گیا تو دیکھنا یہ بھی ہو گا کہ جنوبی پنجاب کو محروم کس نے رکھا۔انہوں نے کہا کہ پچھلی کئی دہائیوں سے پنجاب میں کس کی حکومت تھی کس کے دور میں جنوبی پنجاب کے فنڈز لاہور شفٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: انصاف کی بنیاد پر  مسئلہ کشمیرکا حل چاہتے ہیں:معید یوسف

تحریک انصاف کی کارکردگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کرتے ہوئے ملتان اور بہاولپور میں دو سیکرٹیریٹ قائم کئے اور جنوبی پنجاب کے فنڈز جنوبی پنجاب میں ہی خرچ کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بھارتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم شروع سے ہی کہہ رہے ہیں بھارت کے بیانیہ سے جو آواز مطابقت رکھتی ہو اس آواز نے قوم کی کیا خدمت کرنی ہے ، بھارت آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، وہ پاکستان کے اندر دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں یکے بعد دیگرے واقعات ہو رہے ہیں جب آپ اداروں پر تنقید کرتے ہیں تو آپ بھارت کے بیانیہ کی ترویج کر رہے ہیں ۔شاہ محمود نے گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے واقعے کی پرزور مذمت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے