سرفراز بگٹی

بلوچ نوجوانوں کو سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت ریاست مخالف کیا جارہا ہے۔ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت ریاست مخالف کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو ریاست کے قریب لانے اور ترقی کے بھرپور مواقعوں کی فراہمی کے لئے لیے بلوچستان یوتھ پالیسی لائی گئی ہے۔ صوبے میں محرومیاں دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تعلیم کے حصول کو آسان بنایا جائے صوبائی حکومت نے آج اپنے تعلیم دوست وژن کو عملی جامہ پہنایا ہے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ آپ سب بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل ہیں میں وعدہ کرتا ہوں ہم اس پروگرام کو مزید وسعت دیں گے یہ بچے بہترین تعلیم کے حصول کے بعد بلوچستان اور پاکستان کی خدمت کریں گے۔ شہداء اور اقلیتوں کے بچوں اور اضلاع میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو اس پروگرام کے ذریعے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کی فراہمی سمیت نوجوانوں کو تکنیکی اور فنی مہارت فراہم کرنے کے پروگرام بھی شروع کئے گئے ہیں 30 ہزار نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم فراہم کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو آسان اقساط پر اخوت پروگرام کے ذریعے کاروبار شروع کرنے کے لئے بلا سود قرض فراہم کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے