مسلم لیگ ن

بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا اور ارکان بلوچستان اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کی قیادت نے سابق وزیراعلی جام کمال سے رابطہ کیا۔ صوبائی وزرا محمد خان لہڑی، سرفراز ڈومکی سے بھی ن لیگ نے رابطے کیے جبکہ صوبائی وزیر سردار مسعود لونی، سابق وزیر شعیب نوشیروانی کی بھی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کی قیادت کی آج بی اے پی کے رہنماوں سے ملاقات متوقع ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعلی جام کمال نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے بھی ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے