بلوچستان اسمبلی

بلوچستان اسمبلی کے 16 اراکین گرفتاری کے منتظر، پولیس کا حراست میں لینے سے انکار

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کے 16 اراکین گزشتہ دن سے تھانے میں گرفتاری کے منتظر ہیں مگر پولیس انہیں حراست میں لینے سے انکار کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں رونما ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد حکومت نے ایف آئی آر میں دو سو پچاس افراد کو نامزد کیا ہے۔ جس کے بعد احتجاجی طور پر اپوزیشن کے 16 اراکین گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے رات تھانے میں ہی گزاری ہے مگر پولیس انہیں گرفتار کرنے سے انکار کررہی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن اراکین اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ حکومتی وفد بجلی روڈ تھانے سے واپس چلا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی اپوزیشن ارکان سے ملاقات کی اور کہا کہ اسمبلی میں آکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ اپوزیشن اراکین نے بلوچستان کی حکومت سے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومتی وفد آج پولیس اسٹیشن جاکر اپوزیشن کو جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے