بلاول آصفہ

بلاول بھٹوزرداری امریکہ روانہ، انتخابی مہم کی قیادت آصفہ کے حوالے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری امریکہ روانہ ہوگئے، پی پی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری ایک ضروری کانفرنس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہوئے ہیں، جہاں وہ ایک ہفتے تک قیام کریں گے۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ایک ضروری کانفرنس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں، جبکہ ان کی غیر موجودگی میں آزاد کشمیر میں جاری انتخابی مہم کی قیادت ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹوزرداری کے سپرد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ میں ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں ۔ وہ امریکہ میں ایک ہفتے تک قیام کریں گے ، اس دوران آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کی ذمہ داری آصفہ بھٹو زرداری اٹھائیں گی۔ آصفہ بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں سے بھی خطاب کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے