کورونا وائرس

ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، مجموعی کیسز کی تعداد 971304 تک جا پہنچی

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 828 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں اب تک رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 تک جا پہنچی ہے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 35 افراد کورونا وبا کے باعث دم توڑ گئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 555 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 912 کورونا مریض شفایاب بھی ہوئے، جس کے بعد شفایب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد  9 لاکھ 12 ہزار 295 ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 36 ہزار 454 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 49 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 22 ہزار 743 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 90 لاکھ 67 ہزار 352 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے