اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی غیرملکی شخصیات کیساتھ ملاقاتوں کی ویڈیوز موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ موقف دیا ہے۔ بشری بی بی کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی وی موجود ہے۔
حاٖفظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں دوست ملک کا خیال نہ ہوتا تو وہ سی سی ٹی وی دکھا دیتے اور ملک اور شخصیت کا نام بھی بتا دیتے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے۔
پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے ذریعے این آر او کی ڈیل میں مصروف ہیں، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشری بی بی کو ہر سوال کا جواب دینا ہوگا، آج ملک کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئرمین اور ان کے حمایتی ہیں۔