رانا ثناءاللہ

بارود سے بھری گاڑی کا ٹارگٹ ہائی ویلیو تھا۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی کا ٹارگٹ ہائی ویلیو تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی، اسلام آباد پولیس نے فرض شناسی کا شاندار مظاہرہ کیا، تلاشی کے عمل کے دوران خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی میں دو خودکش بمبار تھے، دھماکے میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ تلاشی کے عمل کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید بھی ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی کا ٹارگٹ ہائی ویلیو تھا لیکن پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی کے باعث اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہا، فرض شناسی پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے