ایم کیو ایم کے ن لیگ کے سامنے رکھے گئے مطالبات سامنے آگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت کے مسلم لیگ (ن) کے سامنے رکھے گئے مطالبات سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے قبل ن لیگی قیادت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے 3 مطالبات قانون سازی سے متعلق ہیں جبکہ دیگر کی نوعیت سیاسی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ن لیگی قیادت کے سامنے اپنا پہلا مطالبہ رکھا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کی رقم صوبوں کے بجائے مقامی حکومتوں کو براہ راست دی جائے۔ متحدہ قیادت کا دوسرا مطالبہ ہے کہ مقامی حکومتوں کا تسلسل ہو، جہاں ایسا نہ ہو وہاں عام انتخابات کو روکا جائے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سامنے تیسرا مطالبہ رکھا گیا کہ کوٹہ سسٹم پر ملک بھر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ان تینوں معاملات پر قانونی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ کےلیے گورنرشپ اور وزارتوں سے متعلق بھی مطالبات ن لیگ کے سامنے رکھے ہیں۔ ن لیگ نے متحدہ قیادت کو جواب دیا ہے کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات کی کامیابی پر ان مطالبات پر فیصلہ ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے