مولانا غیاث الدین

ایم پی اے مولانا غیاث الدین ن لیگ میں واپس آگئے

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی کے رکن اسمبلی ایم پی اے مولانا غیاث الدین ن لیگ میں واپس آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے مولانا غیاث الدین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا غیاث الدین پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 47 نارووال سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2020 میں مولانا غیاث الدین ان پانچ ارکان میں شامل تھے جنہوں نے عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، جبکہ مولانا غیاث کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ن لیگ سے ٹکٹ نہیں مانگیں گے۔ جس کے بعد مولانا غیاث الدین پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے آئے تو ن لیگ کے اراکین نے ان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہیں اسمبلی اجلاس میں داخل ہونے سے بھی روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

گنڈاپور کسی ادارے کی حراست میں نہیں، انکی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے