ایاز صادق کی خورشید شاہ سے ملاقات

کراچی (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنی قیادت کے پیغام بھی ایک دوسرے کو دیے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملاقات مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال اور انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے سیاسی درجہ حرارت کو نارمل رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں میں سیاسی استحکام اور رواداری قائم رکھنے پر بھی اتفاق پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو اداروں پر حملے بند کریں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے